ابنا: کوہاٹی گیٹ بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 81 ہو گئی۔ جبکہ اب بھی 130کے قریب زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔حکومت نے سانحہ کی تحقیقات کیلئے ایک 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو واقعہ کی تحقیقات کرکے حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔کل کے واقعہ کے خلاف پاکستان میں تمام مشنری اسکولز اور گرجا گھر بند ہیں اور مسیحی برادری کا احتجاج بھی جاری ہے اور ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران پر تشدد واقعات بھی رونما ہوئے اورکئی شہروں میں وکلاء کی جانب سے عدالتوں کا بائیکاٹ بھی کیا جا رہا ہے۔
.......
/169